Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کارساز حادثہ کیس، سٹی کورٹ نے ملزمہ نتاشا کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور کر لی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سٹی کورٹ میں ملزمہ نتاشا اور ان کے شوہر دانش اقبال کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دانش اقبال کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی، دانش اقبال کی عبوری ضمانت 1 لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی۔

ملزمہ نتاشا کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک کے لئیے ملتوی کردی گئی ہے آئندہ سماعت پر عدالت نے تمام فریقین سے دلائل بھی طلب کرلئے ہیں

ملزمہ نتاشا کے وکیل عامر منصوب کا کہنا تھا کہ ملزمہ ذہنی مریض ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ بھی جمع کروادیا گیا اسپتال ریکارڈ کے مطابق نشانہ ذہنی مریضہ ہیں کیس میں جو دفعات شامل کی گئی ہیں اسکی سزا بھی دیت سے زیادہ نہیں ہے

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ نشانہ کی میڈیکل رپورٹ جو پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے وہ عجیب ہے پیشاب کے نمونوں میں میتھا فیٹس مائن ہے جو خون کے نمونوں میں شامل نہیں ہے نتاشہ کے پاس 2031 تک کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے جو کہ پاکستان آمد کے چھ ماہ تک قابل قبول ہوتا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement