Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ریٹائرڈ میجر احمد کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو ناظم آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کر کے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نور العین نے ساتھیوں کے ہمراہ 4 روز قبل احمد وسیم کو ڈیفنس سے اغواء کیا تھا۔ اغواء کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 20 کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس مانگے تھے۔ مغوی کو حساس اداروں کی مدد سے اے وی سی سی نے ناظم آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اغواء کار کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement