Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نماز تراویح کے اجتماعات

نیکیوں کے موسم بہاررمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی کی ہزاروں مساجد کے علاوہ پارکس، پلے گرائونڈ اورکمیونٹی سینٹرزو دیگرکھلے مقامات کے علاوہ بازاروں تجارتی مراکز کے قریب شاہراہوں پر بھی نماز تراویح کا انتظام کیا جاتا ہے ۔

شہر کی بعض مساجد اور مقامات پر خواتین کے لیےبھی نماز تراویح کی ادائیگی کے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ کراچی میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار،فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال،جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی،جامعہ اسلامیہ کلفٹن ،مسجد ابو بکر کلفٹن،سبیل والی مسجد،سلطان مسجد ڈیفنس،مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد،طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندراور دیگر مقامات پر ہوتے ہیں

تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے والےافراد کی جانب سے کراچی میں بڑی تعداد میں سہہ روزہ، پانچ روزہ چھ روزہ اور دس روزہ تراویح کے انتظامات بھی کرتے ہیں۔ مختصر ایام کی تراویح کے بڑے اجتماعات ایکسپو سینٹر گلشن اقبال،خالق دینا ہال ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر ہوتے ہیں

تراویح کے اجتماعات کے موقع پر خصوصی طور پرٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں اورتراویح کے اختتام پر ٹریفک کی روانی بہتر بناتے ہیں۔جبکہ کے ایم سی کے تحت نماز تراویح کے لیے مساجد کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button