Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 19ہزار سے زائد چالان کیے گئے، رپورٹ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دورا ن 19ہزار349چالان،71مقدمات درج کئے گئے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 7ہزار334 چالان،10 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر50ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، سڑک پرتجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف 11مقدمات درج کئے گئے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3ہزار363 چالان کئے گئے،ون وے کی خلاف ورزی پر 825،غفلت و لاپرواہی پر590چالان ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے والے2ہزار392 افراد کا چالان کیا گیا اس کے علاوہ کالے شیشے والی647 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement