Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم رکشہ ڈرائیور نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی کے علاقے گلبرگ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی، گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر بھی ملی ہے جس میں ملزم کو بچی کو بورے میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی کے علاقے گلبرگ سے 9 اکتوبر کی صبح 3 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جو گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی، بچی صبح اسکول جانے کے لیے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button