آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کسی کے بھی استعمال میں ہو، اسکے غیر قانونی استعمال پر آپ ہی کو جوابدہ ٹہرایا جائے گا۔ پی ٹی اے نے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے اپنی سم خود استعمال کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کرنے کی ہدایت کردی۔
کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم گھر کے کسی دوسرے فرد، رشتہ دار یا پھر کسی دوست کے استعمال میں ہوتی ہے لیکن اگر وہ شخص اس سم کا کوئی غیر قانونی استعمال مثلاجھوٹے، گمراہ کن ، نازیبا یا غیر اخلاقی پیغامات یا کالز یا بلا وجہ کسی کوتنگ کے لئے استعمال کر رہا ہو اور یہ عمل قانون کی گرفت میں آجائے تو اسکی ساری ذمہ داری آپ پر ہی عائد ہو گی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق قانونا وہی شخص اپنی سمز یا ڈیوائسز کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا استعمال کے لیے انفرادی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہو گی۔ کیونکہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر کا یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد چیک کریں:
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لئے فوری طور پر اپنے نام پر رجسٹرڈ سم کی کے تعداد معلوم کریں اور غیر ضروری سمز کو بلاک کروائیں اپنے نام پرسموں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے وزٹ کریں اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور سبمٹ کا آپشن کلک کریں آپکے نام پر موجود تمام سمز کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
اس کے علاوہ یا آپ اپنے موبائل فون سے 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں آپ کے نام پر رجسٹر ڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں اسکے لئے آپ متعلقہ فون کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کریں اور بنیادی معلومات کی فراہمی کے بعد سم بلاک کروادیں۔