Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج شدید گرمی، اکتوبر میں ہیٹ ویو کا خدشہ

Heatwave feared in Karachi in October
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے، یہ سسٹم مزید مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے یکم اکتوبر تک شمالی بحرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔

سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، حیدرآباد، جام شورو، ٹنڈو اللہ یار، اور عمرکوٹ میں آج سے یکم اکتوبر تک آندھی اور گرد چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اسی سسٹم کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے سمندر میں آنے کے بعد یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے عمان کی جانب بڑھے گا، اس سسٹم کا سمندری طوفان بننے کا امکان فی الحال نہیں ہے، اور 4 اکتوبر کے بعد یہ گہرے سمندر میں ختم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں تیز بارش کے دوران کونسی سڑکیں متاثر ہوں گی اور متبادل راستے کیا ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں اکتوبر میں ہیٹ ویو کا خدشہ موجود ہے۔ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گے کم ہوں گی اور اس سال سخت سردی پڑنے کا بھی امکان نہیں ہے۔

کراچی میں آج بارش کا امکان:

کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں جس کے باعث شہر میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شمال اور شمال مشرقی سمت سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور آج شہر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement