بھارت میں رقم کے لیے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا، مبینہ بینکر نے مقروض سینٹرل پولیس ریزرو فورس (سی پی آر ایف) اہلکارکو غلیظ زبان میں باتیں سُنا دیں۔
قرض واپسی کے تنازع پر ٹیلی کالر انو رادھا ورما کی سی آرپی ایف اہلکار سے توہین آمیز آڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بینک سے مبینہ منسلک خاتون انو رادھا نے نیم فوجی دستے کے مقروض اہلکار کو انتہائی غلیظ زبان میں باتیں سُناتے ہوئے کہا تم جاہل ہو، پڑھے لکھے ہوتے توسرحد پرنہ بھیجے جاتے، دوسروں کا مال ہڑپ نہ کرو، اسی لیے تمھارے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹرین حادثے میں 288 افراد جاں بحق، 900 سے زائد زخمی
مبینہ خاتون بینکر نےاہلکار سے کہا کہ اگر تم پڑھے لکھے ہوتے تو کسی اچھی کمپنی میں کام کرتے، اہلکار کے بات کرنے پر خاتون بولی تم مجھے کیا سبق سکھاؤ گے، میری فیملی کا تعلق بھی فوج سے ہے، تم قرض پہ جی رہے ہو اور مجھے سکھاؤ گے۔
View this post on Instagram
آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر بعض افراد نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون کا تعلق انڈیا کے بینک سے ہے، بینک نے وضاحت دی کہ خاتون اس کی ملازمہ نہیں تاہم لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر وہ بینک کی ملازمہ نہیں تو اس تک بینک کا ڈیٹا پہنچا کیسے؟
خاتون کی بات سے پوری بھارتی فوج کی جگ ہنسائی اور بینکوں کا اصل روپ سامنے آیا تو خاتون کی معافی کی آڈیو جاری کی گئی۔ اہلکار سے معافی کی یہ آڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں خاتون التجا کر رہی ہے کہ اسےآڈیو اور ویڈیو کالز اور گندے میسیج نہ بھیجے جائیں۔