Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

The weather in Karachi has become pleasant due to light rain
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

شہر میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، نمائش چورنگی، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، صفورا میں بھی ہلکی بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس، سخی حسن، حیدری، پٹیل پاڑہ میں بھی بادل برس پڑے۔

کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، پنجاب کالونی، گذری، ریس کورس، کلب روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ فیصل پر بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آئندہ چند روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement