Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آئندہ چند روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

Hot and humid weather likely to remain in Karachi for next few days
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آئندہ چند روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، جبکہ جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، فضا میں نمی کا تناسب اس وقت 85 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی زائدہونے سے اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے، لوکل ڈیولپمنٹ کے سبب کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں میں اچانک بارش، کراچی میں آج دن بھر موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم ٹھٹہ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement