Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیا گھریلو گیس کنکشن حاصل کرنے کا طریقہ کار اور فیس کیا ہے؟

Procedure for applying for gas connection
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نئے گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے آٹھ سال بعد گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور سوئی گیس کمپنیوں کو نئے گیس کنیکشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

اب شہری درآمدی ایل این جی کے ذریعے پائپ گیس کے نئے کنکشن حاصل کر سکیں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ آر ایل این جی کے نئے کنکشن کا اجرا کیا جائے، آرایل این جی مقامی گیس سےمہنگی ہوگی لیکن ایل پی جی سے پینتیس فیصد سستی ہوگی، پہلے دی گئی درخواستوں پرآپشن ہوگا کہ نیا کنکشن آر ایل این جی پر منتقل کرالیں۔

اس فیصلے کے تحت حکومت نے درخواست دہندگان کے لیے نیا ریٹ فریم ورک بھی متعارف کروا دیا ہے تاکہ باآسانی کنکشن حاصل کیا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے گھریلو کنکشن درآمدی ایل این جی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جن کی قیمت بین الاقوامی خام تیل کے نرخوں سے منسلک ہوگی تاہم ادائیگی پاکستانی روپے میں کی جائے گی، صارفین کو متغیر قیمتوں کو قبول کرنا ہوگا اور اس حوالے سے حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے تاکہ مستقبل میں ریٹس میں ردوبدل پر قانونی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:نئے گیس کنکشن حاصل کرنے والوں کو سستی آر ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ

فیس کیا ہوگی؟

نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے

10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے

10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے

درخواست دینے کا طریقہ کار

گھریلو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواست فارم اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ فارم بڑے حروف ۔۔۔۔۔ میں پُر کیا جائے گا اور اسے نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

ضروری دستاویزات

قومی شناختی کارڈ کی کاپی

جائیداد کی ملکیت کا ثبوت

ہمسایہ جائیداد کا گیس بل

فارم اور تمام مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی تاکہ تکنیکی امکانات کو جانچا جا سکے، منظوری کی صورت میں درخواست دہندہ کو ’پروپوزل لیٹر‘ یا ’ڈیمانڈ نوٹس‘ جاری کیا جائے گا جس میں انسٹالیشن کے رہنما اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ نیا اور آسان طریقہ کار صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایس این جی پی ایل کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement