Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں مون سون ختم، کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Powerful monsoon system ends in Pakistan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا طاقت ور سسٹم ختم ہوچکا ہے، شمالی بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے، سسٹم اب پسنی کے مشرق اور جنوب مشرق میں 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سسٹم کمزور ہوکر نمایاں ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے مون سون سسٹم کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے اور نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے بادلوں کی تشکیل ہورہی ہے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے، شہر میں مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:نیا مون سون سسٹم؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement