Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟

How much damage was caused by the recent rains in Karachi?
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق کراچی کی حالیہ بارشوں کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیوں کہ پاکستان کے اکانومی حب میں بارش کے باعث پورٹ پر 5 دن سرگرمیاں محدود رہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور شدید بارشوں، سیلاب سے ٹیکس ریونیو کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رواں ماہ 950 ارب کے ہدف کے مقابلے 900 ارب روپے وصولی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کیوں کہ کراچی کی بارش نے ٹیکس محصولات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں نیا بارش اسپیل الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی

سیلابی نقصانات کی رپورٹ کے بعد حقیقی شارٹ فال کا پتہ چلے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی اربن فکسنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں، جولائی میں 748 ارب کے ہدف کے مقابلے 754 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

اگست میں 950 ارب اور ستمبر میں 1300 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے لیکن حالیہ چند دنوں میں کسٹمز میں گڈز ڈکلیئریشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چند دنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونے سے ریونیو میں بہتری کا امکان ہے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement