Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کیا ہے؟

What is the major cause of traffic accidents in Karachi?
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم “کراٹ” نے شہر میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے اعدادوشمار سے آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی رروڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم نے رپورٹ میں شہر میں ٹریفک حادثات کے 16 بلیک اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ ضلع وسطی میں 4، ضلع شرقی میں 1 بلیک اسپاٹ جبکہ ضلع غربی اور کورنگی میں 3، ملیر میں 5 بلیک اسپاٹس قرار دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد، سرجانی، عزیز بھٹی اور گلزار ہجری سمیت کئی سیکشنز متاثرہ مقامات میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بلیک اسپاٹس کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر میں ٹوٹے پھوٹے روڈز، ہیوی ٹریفک، ون وے کی خلاف ورزی اور اسٹریٹ لائٹس کا فقدان، پیک آورز میں موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیاں، پیدل پل نہ ہونا اور یو ٹرن سے مخالف سمت سفر حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

دوسری جانب کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی جبکہ دوسرے نمبر پر راہگیر افراد سب سے زیادہ جاں بحق ہوئے،ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کار ،موٹر سائیکل اور ٹرک کی ٹکر سے ہوئیں۔

شہر میں رواں برس ہونے والے 543 ٹریفک حادثات میں اب تک 581 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 50.77 فیصد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جن کی تعداد 295 ہے ، ٹریفک حادثات میں 34.25 فیصد راہگیر جاں بحق ہوئے جن کی تعداد 199 ہے جبکہ دیگر حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 87 ہے جو 14.97 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:راشد منہاس روڈ حادثہ، حراست میں لئے گئے 30 میں 10 افراد کو رہا کر دیا گیا،20 سے پوچھ گچھ جاری

ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں برس ہونے والے ٹریفک حادثات میں ٹرک کی ٹکر سے 61 حادثات میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کا 11.21 فیصد ہے،ٹرالر کی ٹکر سے 52 حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 9.56 فیصد ہے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 47 حادثات میں 54 افراد جان سے گئے

جو مجموعی ہلاکتوں کا 8.64 فیصد،ڈمپر کی ٹکر سے ہونے والے 22 ٹریفک حادثات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 4.04 فیصد،کار کی ٹکر سے ہونے والے 61 حادثات میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 11.21 فیصد، موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہونے والے 92 حادثات میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 16.91 فیصد، بس کی ٹکر سے 29 حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 5.33 فیصد، منی بس کی ٹکر سے 13 حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد، کوچ کی ٹکر سے 7 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.29 فیصد ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق منی ٹرک کی ٹکر سے ہونے والے 8 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو حادثات کا 1.47 فیصد، آئل ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 6 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.10 فیصد، سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے ہونے والے 17 حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 3.13 فیصد، جیپ کی ٹکر سے 5 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 0.92 فیصد ہے۔

موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 13 حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد جبکہ دیگر 111 ٹریفک حادثات جن میں حادثے کی زمہ دار گاڑی کا پتا نہیں چل سکا 113 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 20.40 فیصد ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement