کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات31 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی وجہ سے جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاؤالدین،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔