Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے 25 ٹاؤنز کو آکٹرائے ٹیکس کی مد میں 34 ارب روپے ملے

KMC OZT
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کی حدود میں شامل 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs) کو مالی سال 2024-2025ء میں اوکٹرائے ضلع ٹیکس (OZT) کی مد میں خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان ٹاؤنز کو ماہانہ 28 کروڑ 77 لاکھ 51 ہزار 2 روپے کے حساب سے بارہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 34 ارب 53 کروڑ ایک لاکھ 44 ہزار روپے حصہ ملتا ہے، جبکہ خزانے سے 34 ارب 53 کروڑ ایک لاکھ 38 ہزار روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تمام ٹاؤنز کو ان کے حصے کی پوری رقم فراہم کی گئی ہے۔ اس رقم میں سے 26 ارب 31 کروڑ 6 لاکھ 24 ہزار روپے 29 ہزار 333 ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادا کیے گئے، جبکہ 8 ارب 21 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار روپے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ٹاؤنز کی اپنی آمدنی بھی مختلف مدات میں الگ سے ہے، جب کہ روڈ کٹنگ فیس کی مد میں بھی انہیں اربوں روپے حاصل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی اضافی رقم فراہم نہیں کی گئی، اور ملنے والی گرانٹ تنخواہوں کی ادائیگی پر خرچ ہو ر ہی ہے۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (KMC)  کے  25 ٹائون میں جن میں سے  13  ٹائونوں میں   پیپلزپارٹی حکومت میں ہے ، جن میں لیاری ٹائون،  منگھو پیر ٹائون، اورنگی ٹائون ، موریرو میر بحر ٹائون ، ماڑی پور ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، چنیسر ٹائون ، سہراب ٹائون، سفورا ٹائون، ملیر ٹائون ، گڈاپ ٹائون، ابراہیم حیدری ٹائون  اور کورنگی ٹائون   شامل ہیں۔

پارٹی پوزیشن ٹاؤنز میں

 جماعت اسلامی کے 9 ٹائونوں میں   لیا قت آباد ٹائون ،  نارتھ ناظم آباد ٹائون،  ناظم آباد ٹائون ، نیو کراچی ٹائون، گلبرگ ٹائون ، گلشن اقبال ٹائون، جناح ٹائون ، لانڈھی ٹائون اور ماڈل ٹائون  شامل  ہیں ، جبکہ پاکستان  تحریک انصاف کے 3 ٹائونوں میں صدر ٹائون ، مومن آباد ٹائون اور  شاہ فیصل ٹائون  ہیں۔

رپورٹ سے منسلک چارٹ میں  ہر ٹائون کے ملازمین کی تعداد،  اوکٹرائے ضلع ٹیکس (OZT)  کا ماہانہ حصہ ،   کل سالانہ   رقم ،   سالانہ تنخواہوں  کی رقم ، سالانہ  اضافی  رقم ،  کل سالانہ   ملنے والی رقم  ،  سالانہ  جائز حصے  سے کم یا زائد ملنے والی رقم  اور ٹائون میں  پارٹی حکومت کی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔


شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement