Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

CSS Written Exam 2025 Results Announced
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں صرف 2.77 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس مقابلے کے تحریری امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا امتحان میں 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے، اس طرح کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے نتائج قواعد کے مطابق روک دیے گئے ہیں تاہم کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل کے لیے جلد مطلع کیا جائے گا جن میں میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور زبانی امتحان (وائیوا ووائس) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی: سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد بڑھانے کی قرارداد منظور

ایف پی ایس سی نے مزید کہا کہ نتائج کی تیاری میں پوری احتیاط برتی گئی ہے تاہم کسی غلطی یا کوتاہی کی صورت میں نتائج میں ترمیم کا اختیار کمیشن کے پاس محفوظ ہے۔ سی ایس ایس تحریری امتحان 2025 میں اہل امیدواروں کی فہرست لنک (https://www.fpsc.gov.pk/category/ce-2025-written-part-result-1546283686-2025-08-22) پر کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement