Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شدید حبس، موسلا دھار بارش کب متوقع ہے؟

Karachi Monsoon Rains
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہوا کی رفتار کم ہو نے کے باعث حبس کی کیفیت محسوس کی جائے گی جبکہ دوپہر تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ شب شہر قائد کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس میں گلشن حدید، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی، ڈیفنس، صدر، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر اور دیگر علاقے میں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے جبکہ آج سے مون سون کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جب کہ گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

لاہور میں اس وقت مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے موسم خشک اور حبس زدہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 اگست تک ممکنہ بارشوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار، کالا باغ پر 4 لاکھ 32 ہزار، چشمہ پر 4 لاکھ 80 ہزار اور تونسہ کے مقام پر 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی پر 69 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ نالہ پلکھو میں درمیانے درجے اور نالہ ایک بئیں و بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اس لیے دریا کے قریب میں رہنے والے شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کے بغیر دریاؤں کی کراسنگ نہ کریں اور بچوں کو ہرگز ان جگہوں پر نہانے نہ دیا جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement