Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Monsoon Rain in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1سے 2اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:باجوڑ میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ، 9 افراد جاں بحق

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement