Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں آزادی کا گرینڈ شو، انٹری کی طریقہ کار کیا ہو گا ؟

کراچی میں آزادی کا جشن بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو ہونے والے گرینڈ شو کی تیاریوں کو  بھی حتمی شکل دے دیا گیا ۔

پارکنگ کہاں ہو گی

ضلع وسطی اورغربی سے آنے والے شہریوں کے لئے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جب کہ شاہراہ فیصل اور ڈالمیا کی جانب سے آنے والے کے لئے چائنا گرانڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے ۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے مطابق شہریوں کو پارکنگ سے اسٹیڈیم پہنچانے کے لیے شٹل سروسز چلائی جائی گی۔ خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ گاڑیاں ہو نگی۔سر شاہ سلیمان روڈ پر گیٹ نمبر 12، 13اور14 سے مرد حضرات اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ اسٹیڈیم کے 7 انکوژر مرد حضرات کے مختص کئےگئے ہیں۔

خواتین اور فیملیز کا داخلہ کہاں سے ہوگا

خواتین، فیملیز یا اسپیشل بچے گیٹ تین، چار اور چھ سے داخل ہوںگےخواتین، فیملیز یا خصوصی بچے اورانکی فیملیزکے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔اقبال قاسم انکلوژرمیں صرف خواتین کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی، جبکہ نسیم الغنی انکلوزراسپیشل بچوں اور انکی فیملیز کے لیے مختص ہوگا۔ فیملیز کے لیے نذر محمد، عمران خان سمیت پانچ انکلوزر رکھے گئے ہیں۔

کونسی اشیاء پر پابندی ہو گی

وزیر بلدیات کے مطابق شہریوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ اصل شناختی کارڈ کے ذریعےہوگا ۔ماچس، لائٹر، اسلحہ اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے پر پابندی ہو گی۔اسٹیڈیم میں پاکستانی جھنڈے کے علاوہ کسی دوسرے ملک یا سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ جشن آزادی گرینڈ شو کے موقع پر اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،رینجرز اور پولیس، اسپیشل برانچ، خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگی۔

سعید غنی کے مطابق اسٹیڈیم میں 27 ہزار شہریوں کی گنجائش ہے۔جبکہ رجسٹریشن 2لاکھ سے زائد افراد نے کرا لی ہے، مزید رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔جن افراد نے رجسٹریشن کرالی تھی انکو پاسز بھجوارہے ہیں۔ اسٹیڈیم میں پہلے آنے والے افراد کو انٹری دی جائے گی، گنجائش پوری ہونے کے بعد گیٹ بند کر دئیے جائیں گے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button