Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزارت مذہبی امورکی 26 تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

List of 26 Umrah companies certified

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تصدیق شدہ 26عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔ ترجمان و زارت مذہبی ا مور کے مطابق وزارت نے 26 عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد ان کی فہرست اپنی ویب سائٹ(https://www.mora.gov.pk/NewsDetail/OWE3YmRiOGQtM2RlZS00NDRkLWJkNDgtZDQwNDkyMjY2ZTAy) پر جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کیلیے ڈیجیٹل خدمات میں اضافہ کردیا گیا

ان 26 کمپنیوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال اور کراچی کے عمرہ ٹریول آپریٹرز شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کے بعد فہرست جاری کی ہے۔

 

ترجمان وزارت مذہبی امور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے ان تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں، تصدیق کے بعد مزید کمپنیوں کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button