Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوم آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں

Independence Day Preparations at Shakarparian Parade Ground

ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر حکومت کی جانب مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ریلیز

اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے، دن بھر فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ الوطنی ابھاریں گے۔

اس کے علاوہ، پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب کے ساتھ ساتھ پیرا جمپنگ کے مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے، ساتھ ہی لوک ورثہ کے تحت ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی۔

ان سرگرمیوں میں چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے ہر شہری کو اس تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button