Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان، آن لائن کیسے چیک کریں؟

Cambridge A-Level results 2025 have been announced

کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان کردیا گیا ہے، طلبا نتیجہ آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، دنیا بھر میں 1.7 ملین سے زائد امتحانی اندراجات ہوئے، جو گزشتہ سال سے 7٪ زیادہ ہے۔

کیمبرج کے تحت ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں، پاکستان میں 700 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا، جون 2025 میں پاکستان سے AS اور A لیول کے 1,27,900 سے زائد اندراجات کئے گئے اور مقبول ترین مضامین: فزکس، ریاضی، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس رہے۔

نتائج چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کی سرکاری ویب سائٹ(https://myresults.cie.org.uk/cie-candidate-results/login) پر جا کر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ کیمبرج نے ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ اس خطے میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے حصول کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں

ادارے کے مطابق گزشتہ تعلیمی سال میں جنوبی ایشیا میں کیمبرج اسکولز کی تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا، جو 2023–24 میں 894 سے بڑھ کر 2024–25 میں 1,034 تک پہنچ گئی، جن میں سب سے زیادہ 81 فیصد نئے اسکولز بھارت میں شامل ہوئے۔

دوسری جانب IGCSE اور O لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری ہوں گے، جو ایک اور بڑے تعلیمی مرحلے کی تکمیل کا اشارہ ہوگا، جون 2025 میں پاکستان سے ۔IGCSE اور O  لیول کے 2,48,000 سے زائد اندراجات ہوئے۔

کیمبرج کے مطابق یہ ڈگریاں تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button