Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مرحوم عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا کیس، عدالت نے یاسر شامی کو بری کردیا

Court acquitted Yasir Shami case of the video Aamir Liaquat viral

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی تصاویر / ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست مسترد کرکے یاسر شامی کی بریت منظور کرتے ہوئے مرحوم عامرلیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے سے بری کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:عامرلیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے مقدمے کے ضمنی چالان میں یاسر شامی کے خلاف شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے کیس سے نام نکالنے کی رپورٹ جمع کرادی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ اور بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی شکایت عامر لیاقت کی بیٹی نے درج کرائی تھی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button