Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیٹی  کی ڈولی اٹھانے کی تیاری کرنے والوں کو میت اٹھانی پڑ گئی

کراچی میں ایک اور  ڈمپر حادثے نے ایک ہی گھر کے دو چراغ گل کر دئے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، حادثے مین متوفی کے والد بھی زخمی ہو گئے . حادثے کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ میں درج کر لیا گیا ۔رواں برس کے سات ماہ  کے دوران اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 538 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

متوفی 22 سالہ ماہ نور کی آئیندہ ماہ شادی مقرر تھی بیٹی کی شادی کے سرخ جوڑے کی تیاری کرنے والی ماں اور اہل خانہ کو سفید کفن میں لپٹی لاش کو زمین کے سپرد کرنا پڑگیا ۔ اور بہن کی شادی میں خوب ہلا گلا کرنے کا خواہشمند 14 سالہ علی رضا بھی منوں مٹی تلے جا سویا ، اہل خانہ کے مطابق دونوں بہن بھائی والد کے ساتھ ملیر سے ایک تقریب میں شرکت کےبعد واپس آرہے تھے ۔

حادثے کے بعد کیا ہوا

حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگادی، پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں  10افراد کو گرفتار کرلیا۔ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے  ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ڈمپر ڈرائیور کے مطابق اسے نہیں معلوم حادثہ کیسے پیش آیا اور کب موٹر سائیکل سوار اسکے ڈمپر کے نیچے آگئے ۔

ڈمپر کوآگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ اور راشد منہاس رود کو ٹریفک  کےلئے بند کر دیا ، احتجاج کےباعث  سپر ہائی وے پر گاڑیوں  کی قطار لگ گئی ، راشد منہاس روڈپر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سےہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

مظاہرین اور حکومت میں مزاکرات

پولیس سےمزاکرات کے بعد مظاہرین نے سپر ہائی وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے ڈمپر جلانےمیں ملوٖ ث ملزمان کی گرفتاری اور انکےخلاف  انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرنے کے لئے حکموت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ بعد ازاں راشد  منہاس روڑ پر موجود مظاہر ین کے اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کےدرمیان کامیاب مزاکرات اور معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کرنےاور سڑک کو ٹریفک کےلئےکھولنےکا اعلان کر دیا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button