ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے 1000 سے کم فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس سے لائیو اسٹریم کرنے کی سہولت چھین لی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام سے قبل کسی کو بھی لائیو اسٹریم کرنے کی اجازت تھی۔
تاہم، یہ فیصلہ 1000 سے کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے ایک دھچکا ہوگا اور لائیو جانے کے لیے کوشش کرنے پر ان کو ایک نیا نوٹس دِکھے گا جس پر ان کے اہل نہ ہونے کے متعلق لکھا ہوگا۔
مزید پڑھیں:سولہ برس سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر پائیں گے؟
نوٹس میں مزید یہ بھی لکھا ہوگا کہ کمپنی نے فیچر کے استعمال کے لیے شرائط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ صرف 1000 یا اس سے زیادہ فالوورز رکھنے والے پبلک اکاؤنٹس لائیو ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔