Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں امریکی عہدیداروں، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

US instructed officials in Karachi to temporarily restrict movements

امریکا کی جانب کراچی میں اپنے عہدیداروں اور شہریوں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی قونصل خانے نے کراچی میں تعینات سفارتی عملے، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی۔ ترجمان امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ شہری  رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ عملہ، شہری، ہوٹلوں، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں، سفارتی عملہ، شہری نقل و حرکت محدود رکھیں

مزید پڑھیں:امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے 200 طلبا کے لئےانگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ہوٹلوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں امریکی سرکاری عہدیداروں کی عارضی طور پر نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button