Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

New oil reserves discovered in Sindh

پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع چاکرون آئل فیلڈ سے تیل کی ایک اور کامیاب دریافت ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی دریافت چاکرون فیلڈ میں کی گئی 1926 میٹر گہرائی کی کھدائی کے بعد ممکن ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا چاکرون آئل فیلڈ سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جو ملکی تیل کی پیداوار میں قابلِ ذکر اضافہ کرے گا۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ چاکرون آئل فیلڈ میں یہ اس کی تیرہویں کامیاب دریافت ہے، جو کمپنی کی مسلسل کاوشوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے 5 فیصد شیئرز ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ پاکستان تجارتی معاہدہ، پاکستان میں تیل کے ذخائر کہاں ہیں ؟

حکام کے مطابق یہ دریافت نہ صرف ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اچھی خبر ہے بلکہ مقامی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ۔۔۔ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر 2025 میں امریکی خام تیل کی پہلی کھیپ درآمد کرے گی۔ یہ 1 ملین بیرل۔۔۔ لائٹ کروڈ آئل ہیوسٹن سے روانہ ہو کر اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی پہنچے گی۔

کمپنی کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق یہ اقدام وٹول کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک آزمائشی کھیپ ہے اور کامیابی کی صورت میں ہر ماہ درآمد جاری رکھی جا سکتی ہے۔ قریشی نے واضح کیا کہ یہ صرف ملکی استعمال کے لیے ہے۔ معاہدہ اپریل 2025 میں اس وقت شروع ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا، جب صدر ٹرمپ نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جس پر حکومت نے ریفائنریوں کو امریکی تیل کی تلاش کی ہدایت دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button