Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میٹرک بورڈ کراچی کا 10ویں جماعت جنرل گروپ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

Mark sheets for 10th grade General Group

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے سالانہ امتحانات سال 2025ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈغلام حسین سوہو کی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ یکم اگست سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی دوسری منزل بلاک B کمرہ نمبر59 سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئرکے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا

بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکول اور گورنمنٹ اسکول کے ماتحت آنے والے اسکولوں کے سربراہان یا ان کے بااختیار نمائندے مارکس شیٹس حاصل کرنے کیلئے ہیڈ ماسٹر/مسٹریس کی دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر اپنے ساتھ لازمی لے کر آئیں اس کے بغیر ان کو مارکس شیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق جمعہ یکم اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ ہفتہ2 اگست کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل۔ منگل 5اگست کو لانڈھی، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور بدھ 6 اگست کوصدر، لیاری، کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے۔

جبکہ تمام پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم 4اگست سے 29اگست 2025ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے فارم حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع بھی کرا سکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button