Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاس اینجلس اولمپکس، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ کار پر پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

Pakistan, New Zealand unhappy cricket teams qualified Olympics

لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا ہے،آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولا استعمال کرے گا۔

اس فارمولے کے تحت ایشیاء، اوشنیا، افریقہ اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز ہے،امریکہ اولمپکس میں میزبان کی حیثیت سے شرکت کرے گا جبکہ چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپک کے ہاکی ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس فارمیٹ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں، اس فیصلے پر دونوں بورڈز نے تنقید کی ہے، اس فیصلے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اولمپکس میں براہ راست پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

بھارت ٹاپ رینک ہونے کی وجہ سے براہ راست اولمپکس میں کوالیفائی کر جائے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے، اوشنیا ریجن سے عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کوالیفائی کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی نہیں کر سکے گی۔

یورپ سے برطانیہ کی ٹیم کوالیفائی کرے گی، امریکہ رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود میزبان کی حیثیت سے شرکت کرے گا، لاس اینجلس اولمپکس میں مرد و خواتین کی چھ چھ کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button