Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ویزا اور لیبر کارڈ کی تجدید کرائیں یا ملک چھوڑ دیں

عمان میں موجود غیر ملکی شہری بشمول پاکستانی 31 جولائی تک اپنے ویزا  اور لیبر کارڈ کی تجدید کروالیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔

گلف نیوز کے مطابق عمان کی وزارت لیبر نے تمام افراد، آجرین اور ملازمین کو آخری یادہانی کرائی ہے اور زور دیا ہے کہ وہ آخری رعائیتی اور جرمانہ فری پیکج سے فائدہ اٹھائیں ورنہ مہلت ختم ہونے کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔

یہ اعلان جنوری 2025 میں متعارف کرائے گئے ایک جامع معافی پیکج کے بعد سامنے آیا ہے جب عمانی کابینہ نے 60 ملین عمانی ریال  یعنی تقریباً 156 ملین ڈالر مالیت کے ایک جامع پیکج کی منظوری دی تھی۔ اس پیکج کا مقصد لیبر مارکیٹ کے ضوابط کو ہموار کرنا، کارکنوں اور آجروں دونوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور روزگار کے مؤثر ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

حکومتی معافی پیکج کے تحت سات سالوں سے غیر فعال رہنے والے لیبر کارڈز پر جرمانے اور واجبات مکمل منسوخ کر دئے جائیں گے سال 2018 سے پہلے عمان سے باہر جانے والے کارکنوں کو وطن واپسی کے اخراجات سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ 10 سال سے زائد عرصے سے غیر استعمال شدہ لیبر کارڈز خود بخود منسوخ ہو جائیں گے ۔

حکام کے مطابق عمان میں مقیم غیر ملکی شہری 31 جولائی سے قبل اگلے دو سال کی فیس کی ادائیگی اور لیبر کارڈ کی تجدید کروا کر جرمانوں سے بچ سکتے ہیں ۔

عمان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق عمان میں 6 لاکھ 22 ہزار 078بنگلہ دیشی ، 5 لاکھ 7 ہزار 956 بھارتی اور 3 لاکھ 14 ہزار 997 پاکستانی شہری مقیم ہیں ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button