Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلبرگ ٹاون کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں ماڈل اسکول کا افتتاح

کراچی میں گلبرگ ٹاؤن نے گورنمنٹ بہادر یار جنگ اسکول، فیڈرل بی ایریا بلاک 11 کو مکمل بحال کر کے ماڈل اسکول کا درجہ دیا گیا، ماڈل اسکول کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کیا۔

Hafiz naeem

تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں سندھ کے 1 کروڑ بچے شامل ہیں۔ ایسے حالات میں تعلیم کارڈ ایک انقلابی قدم ہے جو مستحق طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن جناب نصرت اللہ نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا کے تمام سرکاری اسکولوں کو مرحلہ وار مکمل بحال کیا جائے گا۔ ہم اکیڈمیکس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور اساتذہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی، خصوصاً مصنوعی ذہانت اورلٹریسی جیسے اہم شعبوں میں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد ہے

بہادر یار جنگ اسکول کی بحالی کے ساتھ ساتھ، جدید تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں کمپیوٹر لیب، باسکٹ بال کورٹ، بچوں کے لیے جھولے، کشادہ کھیل کا میدان اور ایک محفوظ و دلکش عمارت شامل ہے۔ ان سہولیات کا مقصد بچوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے بلکہ ان کی جسمانی، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنا ہے۔

تقریب میں سابق ٹاؤن چیئرمین فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، اساتذہ، طلبہ اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے گورنمنٹ بہادر یار جنگ اسکول کی بحالی، جدید سہولیات کی فراہمی اور تعلیم کارڈ کے اجراء جیسے اقدامات کو سراہا اور جماعت اسلامی و گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کے تعلیم دوست وژن و عملی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button