Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں

Karachi Weather Updates

کراچی میں ہلکے بادلوں کے ساتھ دھوپ کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی ہوگئی ہے، شہر میں آئندہ دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے چند بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button