روس کا مسافر طیارہ مشرقی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا ہے، جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق طیارہ صبح کے وقت لاپتہ ہوا تھا، طیارے کا ملبہ مشرقی علاقے سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔ طیارے میں سوار تمام 49 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
روسی ایئر ٹریفک کنٹرول کا امُر ریجن میں طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں:افغانستان کے صوبے بدخشاں میں بھارتی مسافر طیارہ پہاڑوں میں گرکر تباہ
واضح رہے کہ 12 جون کو بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ اڑان کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں سے 241 ہلاک ہو گئے، جن میں 53 برطانوی شہری شامل تھے۔ صرف ایک مسافر زندہ بچا تھا جو کہ 11-اے سیٹ پر بیٹھا تھا۔ طیارہ ایک میڈیکل کالج کی عمارت پر گرنے سے مزید 19 افراد بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔