Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی 1 سال میں 179 ارب روپے کی چائے پی گئے

tea

پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 179 ارب روپے سے زائد کی چائے کی پتی استعمال کی، گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے کی پتی منگوائی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال میں چائے کی پتی کا درآمدی بل 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

2023-24ء کے مقابلے 25-2024ء میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 24-2023ء میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے کی پتی امپورٹ کی گئی،  جون 2025ء کے دوران پاکستانی 14 ارب 18 کروڑ روپے کی چائے پی گئے، جون کے دوران 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں؛پاکستانیوں نے گزشتہ سال کتنے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی؟

سرکاری دستاویز کے مطابق  1 ماہ میں چائے کا درآمدی بل 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا، مئی کے مقابلے میں جون میں چائے کی درمدآت میں 16.94 فیصد کمی ہوئی۔

مئی کے دوران 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے کی پتی درآمد کی گئی، جبکہ چائے کا درآمدی بل تقریباً 6 کروڑ ڈالرز ریکارڈ ہوا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button