Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟

اگر آپ ایک اچھی سینڈ ہینڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کچھ باتوں کا خٰال رکنا ضروری ہے تاکہ آپ ایک بہتر ڈیل کر سکیں ۔

سیکنڈ ہینڈ گاڑی خرید تے وقت ہو شیار رہیں تمام چیچس نمبر لازمی میچ کریں فرنٹ، ڈگی

اور فریم پر نمبر ایک جیسے ہونے چاہیے

ایکسائیز اور سی پی ایل سی  سے تصدیق کریں کہ گاڑی چوری شدہ یا مشتبہ تو نہیں۔ گاڑی کی رجسٹریشن اور فائل کی تصدیق کے لئے ذاتی طور پر ایکسائیز آفس جائیں ۔نمبر پلیٹ اور کاغذات اچھی طرح چیک کریں کہ یہ جعلی یا تبدیل شدہ  تو نہیں ۔

کبھی بھی لالچ میں نہ آئیں اور غیر معمولی سستی گاڑیوں سے محتاط رہیں ، یہ چوری شدہ گاڑی کی نشانی ہو سکتی ہے ۔ جلد بازی سے گریز کریں ، اور مکمل تسلی اور اطمینان کے بعد ہی سودا کریں ۔ٹوکن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو تی اسلئے اسے دینے سے گریز کریں ۔ کبھی بھی کیش پر سودا نہ کریں ، رقم کی ادائیگی کا قانونی ثبوت رکھنے کے لئے بینک ٹرانزیکشن کو ترجیح دیں ۔

گاڑی کے بدلے دوسری گاڑی لینے اور اضافی رقم بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر کی صورت میں ملنے کی صورت میں بھی رقم کی منتقلی تک اپنی گاڑی حوالے نہ کریں ۔ اس بات کی تصدیق کرلیں کہ گاڑی پر کسی قسم کا کوئی بینک لون یا کسی کا قرض تو نہیں ۔

اوپن لیٹر والی گاڑی ہر گز نہ خریدیں ۔ گاڑی کی ظاہری خوبصورتی اور ڈیکوریشن پر نہ جائیں بلکہ کسی قابل بھروسہ مکینک سے اس کی مکمل جانچ کرالیں۔ گاڑی کا پینٹ ، اندرونی اور بیرونی حصے اور انجن کا جائزہ لیں ۔ گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو لازمی کریں ، بعض اوقات آپ کا قد اور حجم گاڑی کے لحاظ سے مسئلے کا باعث ہو سکتا ہے ۔

احتیاط کریں ، تصدیق کریں اور محفوظ رہیں

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button