Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 17 جولائی سے تیز بارشوں کا امکان

Karachi Weather Updates July
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آئندہ ہفتے مارشوں کا امکان ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 17 سے 18 جولائی کو بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبے میں متوقع بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ 17 اور 18 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے 10 سے 20 فیصد زیادہ بارش متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی بندوں کی مرمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے اور بلدیاتی اداروں کو ہنگامی حالات میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement