Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گھر بیٹھے قریبی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کریں ، طریقہ کار کیا ہے ؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اب آپ کے فیملی ممبرز یعنی ماں باپ ، شریک حیات، بہن بھائی ، بیٹا یا بیٹی جن کی عمر اٹھارا سال یا اس سے زائد ہو آپ کے شناختی دستاویز کی درخواست کی اٹیسٹیشن بائیو میٹرک تصدیق کے زریعے کر سکیں گے ۔انتہائی آسانی سے اور وہ بھی گھر بیٹھے آن لان ۔

جس فیملی ممبر کو اٹیسٹیشن کی ضرورت ہو

وہ اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاون لوڈ کریں

اپنا اکاونٹ بنائیں اور لاگن کریں

اسکرین پر چار آپشن نظر آئیں گے

یہاں آپ بائیو میٹرک پر کلک کریں

اگلی اسکرین پر دو آپشن نظر آئیں گے

یہاں مائی سیلف پر کلک کریں

اگلے اسکرین پر آپ ریلیٹو ویری فکیشن پر کلک کریں

ایپلیکیشن ڈیٹیل کی اسکرین پر ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کے دو خانے نظر آئیں گے

یہ معلومات درخواست دہندہ اپنے پاک آئی ڈی اکاونٹ سے دیکھ کر

اپنے بلڈ ریلیٹو جو اٹسٹ کر رہا ہے اس سے شیئر کرے

ٹریکنگ آئی ڈی اور پن متعلقہ خانوں میں درج کر کے گیٹ ڈیٹیل پر کلک کریں

اسکرین پر پراسس کی تفصیلات نظر آئیں گی

نیچے اسکرول کریں اور نیکٹ پر کلک کریں

اب فیملی ممبر کی لسٹ ظاہر ہو گی یہاں اپنے نام پر کلک کریں

فنگر پرنٹ کا آپشن اسکرین پر نظر آئے گا

بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق فنگر پرنٹ کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے

نیکسٹ پر کلک کریں

فنگر پرنٹ کامیابی سے ہونے میسج اسکریں پر آجائے گا

اب درخواست دہندہ باقی مراحل مکمل کراکے اپنی درخواست جمع کر اسکتاہے

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement