Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایس بی سی اے کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 9 افسران گرفتار

SBCA Office Raided by Police 9 Officers Arrested
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر میں پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور 9 افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام کے خلاف اہم کارروائی کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے 9 افسران کو حراست میں لیا ہے جس میں 5 ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں، چھاپے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم بھی موجود تھی۔

گرفتار کیے گئے ڈائریکٹرز میں عرفان نقوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، فہیم صدیقی اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے آصف رضوی شامل ہیں۔

عرفان حیدر نقوی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ریجن کے عہدے پر تعینات ہیں، سنئیر ڈائریکٹر جنرل آصف رضوی ریٹائرڈ افسر ہیں، زیر حراست ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر معطل ہیں اور پہلے بھی مقدمے میں نامزد ہیں، اشفاق کھوکھر کو چند ماہ قبل قومی ورثہ قرار فارس ہاوس کو توڑنے کے معاملے پر معطل کرکے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایس بی سی اے نے ناقابل رہائش عمارتوں کی فہرست جاری کر دی،578 عمارتیں مخدوش قرار

جلیس صدیقی،زرگام حیدر،فہیم صدیقی بھی زیر حراست ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم علی اور بلڈنگ انسپکٹر ذوالفقار شاہ بھی زیر حراست میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ اسحٰق کھوڑو کو معطل کر دیا تھا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا تھا، اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس سے قبل شاہ میر بھٹو سیکریٹری چیف منسٹر انکوائری کمیٹی تعینات تھے ،جب کہ 20 ویں گریڈ کے اسحٰق کھوڑو کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement