بھارت نے رافیل طیاروں کے تین پائیلٹوں سمیت چار پائیلٹس کے مارے جانے کااعتراف کر لیا، بھانڈا مارے جانے والے فوجیوں کو حکومت کی جانب سے اعزازات دینے کے فیصلے نے پھوڑا اس سے قبل بھی بھارت اپنا جنگی جہاز تباہ کرانےوالے پائیلٹ ابھینندن کو فوجی اعزاز دے چکا ہے۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران صرف کنٹرول لائن پر بھارت کے ڈھائی سو فوجی مارے گئے ادھم پور ہوا ئی اڈے پر ایس 400 دفاعی سسٹم کے چار آپریٹر بھی مارے گئے تھے انہیں بھی اعزازات دئے جائیںگے ۔یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ ادھم پور میں ایس 400 اینٹی میزائل سسٹم پر بھی پاکستان کا وار کارگر رہا تھا ۔
ادھم پور ہوائی اڈے پر مارے جانے والے نو اہلکاروں کو بھی اعزازات دیے جائیں گے ۔ ایوی ایشن بیس راجوڑی میں دو ، اڑی سپلائی ڈپو میں او سی سمیت چار بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو ئے انہیں بھی مرنے کے بعد اعزاز دینےکا فیصلہ کیا گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندرو میں مجموعی طور پر مارے جانے والے سو سے ذائد افسران اور اہلکاروں کو شدید اندرونی دباو پر بھارتی حکومت نے اعزازت سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار شکست اور رسوائی کو اعزاز کے لبادے میں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ بھارت نہ صرف عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، بلکہ اپنی ہی قوم سے سچ چھپا رہا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر شکوک و شبہات پھیلانے کے لیے اپنے سفارت خانوں کو استعمال کیا تاکہ فرانس کے اس اہم دفاعی اثاثے کی ساکھ اور فروخت کو متاثر کیا جا سکے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چین کے دنیا بھر میں سفارت خانوں میں تعینات دفاعی اتاشی اس مہم میں پیش پیش تھے ۔ تاہم چینی وزارت دفاع نے اس الزام کو ’سراسر بے بنیاد افواہیں اور بہتان‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔