Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا

Actress Humaira Asghar's family has refused to accept the body.
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں گھر میں مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل وادکارہ حمیرہ اصغر کے گھر والوں نے لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔

ایس ایچ او فاروق سنجرانی نے بتایا کہ حمیرا کے موبائل فون میں موجود نمبروں سے اس کے بھائی کا نمبر حاصل کرکے اس سے رابطہ کیا تو بھائی نے والد سے بات کروائی اور والد نے کہا کہ انھوں نے کافی عرصے قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا۔ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق اداکارہ کے والد نے کراچی آنے اور لاش وصول کرنے سے انکار کردیا ہے، حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں تاہم انہوں نے دوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

پولیس کے مطابق حمیرا کے موبائل فونز کا فرانزک کروایا جائے گا۔ فلیٹ سے کچھ ادویات بھی ملی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر ڈیفنس فیز 6 میں کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں اور دو سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔

مالک مکان کے مطابق حمیرہ نے سال 2024 سے فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ گھر کا کرایہ نہ دینے والے عدالتی بیلف نے پولیس کے ہمراہ فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں بند فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کی لاش ڈی کمپوز ہوچکی تھی جسے سردخانے منتقل کردیا گیا، لاش ایک ماہ پرانی ہے۔ متوفیہ کا پوسٹ ماٹم جناح اسپتال میں مکمل کرلیا گیا، موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے اعضاء و نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ کیمیائی تجزیے کے بعد کی وجہ موت کا تعین ممکن ہوسکے گا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے میں ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement