Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

Tax Rate on Prize Bonds in Pakistan has been Increased

پاکستان میں پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے، جو فائلرز اور نان۔ فائلرز دونوں پر لاگو ہوگا۔

اس حوالے سے جاری کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس فائلرز پر پرائر بانڈز جیتنے پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان۔ فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔ قرض کے منافع پر ٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، نان فائلرز کے لیے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

یاد رہے کہ نیشنل سیونگز ڈویژن روالپنڈی کے زیرِاہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو شیڈول ہے، قرعہ اندازی صبح 10 بجے کی جائے گی جس کے بعد نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے حقدار خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کرانے یا تبادلہ کرنے کی تاریخ میں توسیع 

750 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری انعامی رقم کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے جو کہ تین خوش نصیبوں کو ملے گا۔ اس کے علاوہ تیسری انعامی مالیت 9،300 روپے ہے فی بانڈ ہے جو کہ 1696 لوگوں کو فراہم کی جائے گی، اس سے قبل اپریل 2025 میں بھی 750 روپے مالیت کے بانڈ کی قرعہ اندازی ہوچکی ہے۔

شہری اس حوالے سے نیشنل سیونگ پاکستان کی ویب سائٹ پر جا کر بانڈ کی قرتعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرست کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button