کمشنر کراچی نے قیمتوں پر کنٹرول کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل جرمانہ ادائیگی نظام متعارف کرا دیا ۔ اب جرمانے 1-لنک انوائسز کے ذریعے موبائل بینکنگ، ایزی پیسہ اور جاز کیش سے ادا کیے جا سکیں گے۔
سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے جرمانہ وصولی کے نظام کو 1-لنک کے ساتھ منسلک کیا ہے۔کراچی میں پہلے ہی نقد جرمانہ وصولی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا، تاہم مجسٹریٹس کو خاص طور پر چھوٹے دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے جرمانے کی وصول میں مشکلات کا سامنا تھا جو اکثر جرمانوں سے بچ نکلتے تھے۔
یہ اقدام سندھ اسینشل کموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریونشن آف پرافیٹیئرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005 کے تحت کیا گیا ہے۔ جوشہریوں کے لیے ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کو جرمانوں کی وصولی کو ریئل ٹائم میں مانیٹر اور تصدیق کرنے میں مدد دے گا ۔ ساتھ ہی نظام میں شفافیت اور جوابدہی میں بہتری آئے گی۔ اور اسٹریٹ وینڈرز کی طرف سے ادائیگی سے بچنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
جرمانے کی ادائیگی کے لئے
جیز کیش یا ایزی پیسہ ایپ لاگن ان کریں
پیمنٹ سیکشن میں جائیں
ون بل انوائس کو سلیکٹ کریں
اپنےچالان پر موجود چوبیس ہندسوں پر مشتمل
پی ایس آئی ڈی نمبر درج کریں
اپنے چالان کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور
پے پر کلک کرکے پراسس کو مکمل کریں