Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

Dengue Patients Increased after Rain in Karachi

کراچی میں بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پلیٹ لیٹس کی کمی سے ایک شخص انتقال کرگیا۔

کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، سرکاری عدد و شمار کے مطابق رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے عدد و شمار کے مطابق روان برس سندھ سے 65 ہزار 116 افراد ملیریا اور 295 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ ہی ہے جبکہ پلیٹیلیٹس کی کمی کے سبب ایک شخص جان بحق ہوا ہے۔

احتیاطی تدابیر

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، مچھر دانیوں اور سپرے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اگر گھروں کے آس پاس یا لان، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق روم کولر کا استعمال کم کریں اور اس میں کھڑا پانی فوری طور پر خشک کر دیا جائے۔ آرائشی گملوں، گاڑی کے خراب ٹائر، پارکس یا چھتوں پر کسی بھی برتن وغیرہ میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے۔

بارش کا پانی کسی بھی جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے جبکہ ایئرکنڈیشنر سے خارج ہونے والے پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button