Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جرمانہ اتنا ہونا چاہیے کہ کوئی دوبارہ خلاف ورزی کا سوچ بھی نہ سکے: آئی جی سندھ

IG Sindh Traffic Fines

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک جرمانہ اتنا ہونا چاہیے کہ کوئی دوبارہ خلاف ورزی کا سوچ بھی نہ سکے، کیبنٹ نئے قوانین منظور کر چکی ہے، وزیر اعلیٰ کی سمری سے نافذالعمل ہو جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے قانون میں تبدیلی اسمبلی کے ذریعے کی جائے گی، نئے قانون کے بعد جرمانہ 5 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک چلا جائے گا، جس کی خلاف ورزی پر جان جا سکتی ہے اس کا جرمانہ 10 گناہ بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ پولیس نے کراچی میں ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کردیا

غلام نبی میمن نے کہا کہ 21 دن میں جرمانہ ڈبل 90 روز بعد ڈرائیونگ لائسنس کینسل ہو جائے گا، پھر بھی جرمانہ نہ بھرا تو 180 دن بعد شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس قانون کے بعد حکومت ٹریفک کورٹس بھی متعارف کروا رہی ہے، شہری کو اگر شک ہو تو ٹریفک کورٹ میں جرمانے کے خلاف اپیل کر سکے گا، ٹریفک کورٹ میں شہری کو اس کی غلطی کا ثبوت دکھایا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button