Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت میں کرکٹر چھکا لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Cricketer dies of heart attack in India

بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔

افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔

یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

گرنے کے بعد ساتھی اور حریف ٹیم کے کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے اور اسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ CPR(دل کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش) بھی کی جاتی ہے لیکن ہرجیت سنگھ کو ہوش میں نہ لایا جا سکا، ڈاکٹروں نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 2024ء میں پونے میں بھی پیش آیا تھا، جہاں 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل جو گراورے اسٹیڈیم میں ایک مقامی میچ کھیل رہے تھے، دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے زمین پر گر پڑے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق اب نوجوان کھلاڑیوں میں دل کے دورے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گرمی، جسمانی دباؤ، پانی کی کمی اور اندرونی طبی مسائل جیسے کہ دل کی پوشیدہ بیماریاں اس کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button