Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائر میں شرکت کرے گا

Asian Football Confederation Announced Draws for the Qualifiers
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اس سال ہونے والے فٹسال ایشین کپ کے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں سعودی عرب، عراق اور چائینز تائپے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، اس گروپ کے تمام میچز دمام سعودی عرب میں ہوں گے۔ اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان جمعرات کو اے ایف سی نے کیا، پاکستان پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائر میں شرکت کرے گا۔

ایونٹ میں شریک 31 ٹیمیں 8 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں، پاکستان گروپ ڈی میں مضبوط حریف سعودی عرب، عراق اور چائنیز تائپے کے ساتھ شامل ہے۔ ستمبر میں ہونے والے کوالیفائرز میں گروپ ڈی کے میچز سعودی عرب میں ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم 20 ستمبر کو عراق، 22 ستمبر کو سعودی عرب اور 24 ستمبر کو چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گی۔ کوالیفائنگ ایونٹ سے اگلے سال ہونے والے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کے لیے 15 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ کوالیفائر کے 8 گروپس کی فاتح اور 7 بہترین رنر اپ ٹیمیں اگلے سال انڈونیشیا میں اے ایف سی ایشین کپ کھیلیں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement