Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سوشل میڈیا پر پرائیویسی کا تحفظ کیسے یقینی بنائیں ؟

سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور معلومات کا غلط استعمال وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑہتا جارہاہے اور آئے روز اسکے خطرناک نتائج بھی سامنے آتے رہتے ہیں جسکے بعد پرائیویسی کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ مالی ، صحت یا دیگر حساس معلومات کی شیئرنگ میں انتہائی حد تک احتیاط برتیں بچوں اور نوجوانوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ غیر مناسب مواد یا تعلقات سے انہیں محفوظ رکھا جاسکے ۔

بچوں کو سکھائیں کہ ذاتی معلومات جیسے آپ کا مقام ، ذاتی نوعیت کی معلومات اور تصاویرشیئر کرنے سے گریز کریں ساتھ ہی انہیں بتائیں کہ اسکے ممکنہ خطرات کیا ہیں ۔ عمر کے مطابق بچوں کی پروفائل پر فلٹرز کو فعال کریں اور انسٹاگرام ، فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر انکے رابطوں کی نگرانی کریں ۔

اپنے بچوں سے آن لائن حراسانی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کریں بچوں کو سکھائیں کہ ایسی صورتحال کو چھپانے کے بجائے اسے والدین اور اساتذہ کے ساتھ شیئرکریں اور اسے رپورٹ کرنا سیکھیں ۔

کسی مسئلے کی صورت میں بچوں کی سرزنش کرنے کے بجائے انہیں اعتماد دیں، مسئلے سے نکلنے میں مدد کریں اور ضرورت ہو تو انکی تھیریپی سیشنز اور کونسلنگ بھی کرائیں ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button