Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا55 ارب28 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

City-Council-budget
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سٹی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 55 ارب 28 روپے کا 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا

بجٹ میں کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ کل اخراجات 55 ارب 13 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

سٹی کونسل کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔طبی و صحت کی سہولیات کیلئے 7 ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ تنخواہوں اور انتظامی اخراجات پر 31 ارب 59 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک فنڈڈ کلک منصوبے کے لئے 7 ارب 43 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اسکیموں کیلئے 9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سٹی کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لئے 13 ارب 41 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ میونسپل سروسز کیلئے 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بجٹ رکھا گیا۔

کراچی میں انجینئرنگ منصوبوں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے۔ پارکس و ہارٹیکلچر کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے۔

شہر میں آئی ٹی ڈھانچے و خدمات کیلئے 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ  کرنٹ ریسیپٹس کا تخمینہ 44 ارب 14 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement