کون سا علاقہ کس تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ لرننگ ڈرائیونگ لائیسنس گھر بیٹھے کیسے حاصل کریں ۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے مراکز کہاں کہاں قائم ہیں ۔ کراچی پولیس نے محکمے اور اسکے زیلی اداروں کی تمام تر معلومات ایک جگہ جمع کر کے نئی ویب سائیٹ www.karachipolice.gov.pk لانچ کردی۔
کراچی پولیس کی اس نئی ویب سائیٹ پر آپ شہر کےکسی بھی تھانے یا ٹریفک سیکشن کی حدود اور اسکے متعلق دیگر معلومات جان سکتے ہیں ۔ ” فائینڈ پولیس اسٹیشن نیئرمی” کے آپشن پر آپ اپنے قریبی پولیس اسٹیشن اور وہاں تک پہنچنے کا راستہ بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔
نئی ویب سائیٹ پر شہریوں کی پولیس تک رسائی آسان بنانے کے لئے محکمے کے مختلف مراکز کے فون نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔ ویب سائیٹ پر موجود ایک آپشن کے زریعے آپ اپنی شکایات نہ صرف واٹس ایپ کے زریعے متعلقہ فورم پر بلکہ آئی جی پی کمپلین سینٹر میں بھی درج کراسکتے ہیں ۔
اس نئے پلیٹ فارم پر کراچی پولیس کی ایپس اور ایپلیکشن سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ شہرکےتمام ایمرجنسی سروسز کے رابطہ نمبربھی فراہم کئے گئےہیں ۔ آپ یہاں سے پولیس اور اسپیشل برانچ ویری فکیشن سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ وومن اینڈ چائیلڈ پروٹیکشن سیل کے آپشن کو کلک کرکے سندھ میں موجود بچوں اور خواتین کےتحفظ سیل سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
نئی ویب سایٹ میں پر ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کاراور اسکی فیس سے متعلق تمام تر معلومات بھی موجود ہے ۔ کوئی بھی شہری اس ویب سائیٹ کے زریعے لرننگ ڈرائیونگ لائیسنس بھی حاصل کر سکتا ہے اور اپنے ڈرائیونگ لائیسنس کی ویری فکیشن بھی کراسکتا ہے ۔